فلوریڈا میں ماسٹرز1000میامی اوپن۔ خواتین سنگلز

میامی اوپن ٹینس خواتین سنگلز میں وائلڈ کارڈفلپائن کی الیگزینڈرا۔ایآلا کی کیرئیر کی بڑی فتح۔۔۔ عالمی نمبر دو پولینڈ کی ایگا شویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں’’ الیگزینڈرا۔ایآلا ‘‘نے پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلام فاتح ایگا شویٹک کو ہرا کا ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔انیس سالہ’’ ایآلا‘‘ نے شویٹک چھ۔2اور سات۔5سے زیر کیا۔الیگزینڈرا۔ایآالا کی آسٹریلین اوپن ونر امریکہ کی میڈیسن کیز اور2017 کی فرنچ اوپن فاتح لیٹویا کی جیلنا اوستاپنکو کے بعد یہ تیسری گرینڈ سلام چیمپئن کے خلاف کامیابی ہے۔

عالمی نمبر ایک ٹاپ سیڈ بیلاروس کی آرینا سبالنکا نےچین کی کن ون۔زینگ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔2 اورسات۔5سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔۔سیمی فائنل میں سبالنکا کا مقابلہ اٹلی کی جیسمین پاؤلینی سے ہوگا۔

DATE . Mar/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top