
امریکی ریاست فلوریڈا میں میامی اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروو کو حیران کن شکست۔ فرانس کے آرتھر فلزکوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ۔۔جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک ،اٹلی کے متایو برٹینی اورامریکہ کے ٹیلر فرٹز لاسٹ ایٹ میں پہنچ گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری ایونٹ کے راؤنڈ آف 16میں فرانس کے آرتھر فلز نے ’’الیگزینڈر زویروو ‘‘ کو تین سیٹس میں شکست دی۔20سالہ فلز نے زویرووکو تین۔6،چھ۔3اور چھ۔4سے ہرایا۔کوارٹر فائنل میں آرتھر فلز کا سامناجمہوریہ چیک کے جیکب مینسک سے ہوگا۔
ایک اور میچ میں اٹلی کے متایو برٹینی نےآسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینئور کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔3اور سات۔6سے شکست دی۔
امریکہ کے ٹیلر فرٹز نےآسٹریلیا کے ایڈم والٹن کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔3 اور سات۔5سے ہرا کر لاسٹ ایٹ کا ٹکٹ حاصل کیا۔ کوارٹر فائنل میں فرٹز اور متایو برٹینی مدمقابل ہوں گے۔
DATE . Mar/28/2025