
غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ۔۔غزہ شہر سمیت وسطی اور جنوبی علاقوں پر صیہونی فورسز کی بمباری میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔۔
عرب میڈیا کے مطابق زیتون کے علاقے پر علی الصبح کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے ۔۔صیہونی فورسز نے رفح ،خان یونس اور بیت لاہیا پر بھی بمباری کی ہے
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ غزہ میں تین ہفتوں سے ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل بند ہے جس کی وجہ سے فلسطینی باشندے رمضان المبارک میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں ۔۔برطانیہ اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران کی تشویشناک صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
اسرائیل نے جنوبی لبنان پر بھی فضائی حملے کیے ہیں جس میں چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔۔یمن کے مختلف علاقوں پر امریکہ نے 40 سے زیادہ حملے کیے ہیں جس میں سات افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے-
DATE . Mar/29/2025