کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے،ڈائریکٹر عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نےکہاکہ پاکستان کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام اور کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت ہوئی،کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ فنانسنگ کے 1.3 ارب ڈالر 28 ماہ میں ملیں گے، پاکستان کے ساتھ 37 ماہ کا توسیعی فنڈ سہولت پروگرام ستمبر میں ہوا ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کیلئے قرض کی نئی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو ہوا، پاکستان ای ایف ایف پروگرام کے پہلا جائزہ اجلاس میں کامیاب رہا ہے، کامیاب جائزہ مذاکرات کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر ملیں گے۔

DATE . Mar/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top