
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرکیلئے لاہور میں پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔
خواتین کھلاڑیوں نے آٹھویں روز بھی پریکٹس جاری رکھی۔ کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی رننگ، بولنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی کوالیفائرز کےلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ فائٹنگ سپرٹ کے ساتھ کھیلیں، ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہار نہیں سکتی۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل تک جاری رہے گا۔
DATE . Mar/30/2025