
سربیا کے نوواک جوکووچ 100ویں سنگلز ٹائٹل سے ایک جیت کی دوری پر۔ چھ مرتبہ کے چیمپئن جوکووچ میامی اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز1000ایونٹ کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ نے دیمتروف کے خلاف چھ۔2اور چھ۔3سے کامیابی سمیٹی۔ فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک سے ہوگا۔جوکووچ نے کیریئر میں اب تک 307 اے ٹی پی ٹور لیول ٹورنامنٹ کھیلے ہیں، جن میں سے 99 میں کامیابی حاصل کی ہے۔سربین ٹینس سٹار نے اب تک کھیلے 76 گرینڈ سلیمز میں میں سے ریکارڈ 24 جیتے ہیں۔امریکہ کے جمی کونرز اوپن ایرا میں 109 سنگلز ٹائٹلز کے ساتھ سرفہرست ہیں، سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر نے 103 سنگلز ٹائٹل اپنے نام کئے ہیں۔
DATE . Mar/30/2025