
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرشزا فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کے بعد سٹارلنک کی پاکستان میں عارضی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تمام سیکورٹی اور ریگولیٹری اداروں کے اتفاق رائے سے سٹارلنک کوعارضی نواویجکیشن سر ٹیفکیٹ جاری کر دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی‘ کمپنی کی طرف سے فیس کی ادائیگی اور لائسنس کے دیگر تقاضوں کی تکمیل کی نگرانی کرے گی۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے خصوصاً متوسط طبقوں اور ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطے بڑھیں گے۔
DATE . Mar/30/2025