پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کےلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے

اسلام آباد-پاکستان کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کےلئے پہلی امدادی کھیپ متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ینگون ایئرپورٹ پر 35 ٹن امدادی سامان میانمار حکام کے حوالے کیا گیا ،امدادی سامان میں تیار کھانا، کمبل، ترپالیں، خیمے، ادویات سمیت دیگر سامان شام ہے۔
میانمار میں پاکستانی سفیر نے ینگون کے وزیر اعلیٰ کو امداد سامان سپرد کیا،انہوں نے فوری امداد کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
این ڈی ایم اے وزیراعظم کی ہدایت پر 70 ٹن امدادی سامان میانمار بھجوا رہا ہے۔

DATE . Apr/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top