
داخلہ کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے لندن میں بارڈر سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی اور برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر، نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر اور انجیلا ایگل سمیت یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں کیں۔۔۔
پاکستان نے سمٹ میں بارڈر سکیورٹی اور سرحدی جرائم کے خلاف عالمی تعاون پر اہم تجاویز پیش کیں۔۔۔
ملاقاتوں میں طلال چوہدری نے غیر قانونی امیگریشن، دہشتگردی اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔۔ ۔ برطانوی حکام نے غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔۔۔ نائب وزیر خارجہ ہمیش فالکنر نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے گزشتہ ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
DATE . Apr/3/2025


