غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

صیہونی بربریت نئی بلندیوں کوچھونے لگی ،غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں میں 80فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
جبالیہ مہاجر کیمپ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہیلتھ یونٹ پر میزائل حملہ کیا ہے،ظالمانہ کارروائی میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کے مشرق میں واقع شجاعیہ قصبے پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 9 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔حملے میں 15 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
18 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اکتوبر 2023 سے جاری صہیونی بربریت میں مجموعی طور پر 50 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 408 امدادی کارکن بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

DATE . Apr/3/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top