امریکہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی بے نقاب

واشنگٹن: امریکہ میں مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمیاں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں،سکھ رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی۔
امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک کے خلاف شکنجہ کسا جا رہا ہے،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ نے بھارتی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کی نشاندہی کر دی، تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیے کام کرنے والے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے۔
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مودی حکومت کے حکم پر بھارتی ایجنٹ نے قتل کے لیے رقم ادا کی،امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے سرکاری دستاویزات کے مطابق بھارتی ایجنٹ نے 15 ہزار ڈالر ادا کیے،امریکی حکومت نے نیویارک میں را کے ایجنٹ سے ضبط شدہ 15 ہزار ڈالر کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں،27 سٹریٹ اور 11 ایونیو، نیویارک میں 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی،امریکی عدالت میں را کے ایجنٹ کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی پیش کردیا گیا.

DATE . Apr/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top