پشاور میں عوام کابی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر قتل و غارت اور دہشت گردی کے خلاف احتجاج

پشاور-ملک کی دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی شہری بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر قتل و غارت اور دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،شہریوں نے نام نہاد بی ایل اے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
عوام نے کہا ہے کہ بی ایل اے بھارت کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر رہی ہے ، دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور شہریوں کو گلے سے لگا کر رکھتے ہیں، پنجابیوں اور پختونوں کو لسانی بنیادوں پر قتل کر کے بی ایل اے نفرت کے بیج بو رہی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے میں معصوم جانوں کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top