ملک بھر کی کاروباری برادری کا وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

اسلام آباد-ملک بھرکی کاروباری برادری نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاخیرمقدم کیا ہے۔
تجارتی برادری کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،اس اقدام سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی اور برآمدات میں کو فروغ ملے گا،بجلی سستی کرنے کااقدام معیشت کے لیے تازہ ہواکاجھونکاہے۔
کاروباری برادری نے توقع ظاہر کی ہے کہ صنعت پر بجلی کے نرخوں میں کمی سےمثبت اثرات مرتب ہوں گے، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگارکے مواقع پیداہوں گے،امیدہے کہ حکومتی اقدامات سے بجلی مزیدسستی ہوگی۔
کاروباری برادری نے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی پروزیراعظم اورانکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہماری توقع سے زیادہ کی گئی ہے.

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top