پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

ماؤنٹ مونگانوئی – تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز تین۔صفر سے میزبان نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے43رنز سے کامیابی سمیٹی۔
پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کیویز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور42 اوورز تک محدود کردیا گیا، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر264رنزبنائے، رِیس۔ماریو اور مائیکل بریسویل نے نصف سنچریاں بنائیں،ماریو نے58اور بریسویل نے59رنز کی اننگز کھیلی۔ڈیرل مچل نے43رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے4وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم 40اوورز میں 221رنزبناکر آؤٹ ہوئی، بابراعظم50رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کپتان محمد رضوان نے37، عبداللہ شفیق اور طیب طاہر نے33،33رنزبنائے۔
کیوی ٹیم کی جانب سے بین سیئرز نے5اور جیکب ڈفی نے2کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
مائیکل بریسویل میچ جبکہ بین سیئرز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ون ڈے سیریز سے قبل پانچ میچز کی ٹی20سیریز بھی چار۔ایک سے کیویز کے نام رہی۔

DATE . Apr/5/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top