
اسلام آباد-ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقادکیا جارہا ہے۔
فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و سرمایہ کاری کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے،پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔
عسکری اداروں اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت کی جانب سے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے،ایس آئی ایف سی کی معاونت اور حکومتی اقدامات کی بدولت معدنی شعبے میں ترقی سے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مرکز بن چکا ہے۔
DATE . Apr/5/2025