ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کی آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل وارم اپ میچز جاری ہیں۔ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے آئرلینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دی۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 9وکٹوں پر248رنزبنائے۔ لارا۔ڈیلینی‘67رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہدف 41.1اوورز میں 5وکٹوں پر حاصل کیا۔ ہیلی میتھیوز55رنزبناکر آؤٹ ہوئیں، سٹیفنی ٹیلز نے 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

DATE . Apr/6/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top