وزیراعلیٰ پنجاب سے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدرکی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر ڈیر یجےوردوفانے لاہور میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے تحفظ ،تعلیم اور ذہنی وجسمانی نشونما کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے ایس و ایس ویلیج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے ، حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلیج میں محفوظ چھت اور معیاری تعلیم فراہم کئے جانا قابل تحسین اقدام ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ چائلڈ کئیر ریفارمز کا آغاز کیا جارہا ہے جس کیلئے ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہوگا ۔ایس او ایس چلڈرن ویلیج کے صدر نے کہا کہ مریم نواز کی چائلڈ کئیر پالیسیز ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کیلئےامید کا پیغام ہے۔

DATE . Apr/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top