پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے

نئی دہلی- پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے-

یاتری 10 سے 19 اپریل 2025ءتک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے- یاتری دیگر مقدس مقامات کے علاوہ گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور گوردوارہ ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے-
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجراءلوگوں، ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974ءکے پاکستان۔انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت ہر سال بھارت سے یاتروں کی بڑی تعداد مختلف مذہبی تہواروں/مواقع میں شرکت کے لئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے۔

DATE . Apr/8/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top