متنازعہ وقف ترمیمی بل پر بھارت بھر میں احتجاج،منی پور میں بی جے پی رہنماء کا گھر نظر ِآتش

منی پور: متنازعہ وقف ترمیمی بل پر پورا بھارت احتجاج کی لپیٹ میں ہے اور بی جے پی کو سخت عوامی ردعمل کا سامنا، بھارتی ریاست منی پور میں صورتحال ایک بار پھر سخت کشیدہ ہوگئی ہے۔
منی پور کے مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں بی جے پی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے،تھوبال میں ہزاروں افراد نے بی جے پی کے مقامی رہنماء کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے اقلیتی صدر کے گھر کو نظر ِ آتش کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہنگامہ بی جے پی لیڈر کی متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ سے شروع ہوا،مسلمانوں نے بی جے پی رہنما ء کا بیان توہین آمیز قرار دیا،بی جے پی رہنماء نے بعد میں مظاہروں کے خوف سے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے وقف بل کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے،اس بل کی منظوری سے ریاست سمیت ملک بھر میں کشیدگی بڑھی ہے اوریہ بل انہیں کسی صورت قبول نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ بی جے پی کی پالیسیاں مسلم برادری میں اشتعال کا باعث بن رہی ہیں،مودی کے اس غیر آئینی فیصلے پر بین الاقوامی برادری کو آواز اٹھانی پڑے گی۔

DATE . Apr/9/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top