
پاکستان میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز میں چار روز باقی رہ گئے ہیں۔
19مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 6ٹیموں کےدرمیان فائنل سمیت34میچز کھیلے جائیں گے۔ مقابلے چار وینیوز پر ہوں گے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور13، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور ملتان اسٹیڈیم پانچ، پانچ میچز کی میزبانی کریں گے۔فائنل 18مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
DATE . Apr/9/2025