
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 38 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 217 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض نے 52 جبکہ سدرہ امین نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جواب میں آئرش ٹیم 44 ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانہ بیگ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نشرہ سندھو نے 3 اور سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمن ٹیم اپنا اگلا میچ جمعہ کے روز سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
DATE . Apr/10/2025