پی ایس ایل 10 سے دستبرداری پر کوربن بوش پر ایک سال کی پابندی، پی سی بی کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 سے دستبرداری پر جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق بوش آئندہ سال پی ایس ایل میں سلیکشن کے اہل نہیں ہوں گے۔

کوربن بوش نے پی ایس ایل 10 سے علیحدگی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی سے دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں اپنے عمل کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں اور مستقبل میں پی ایس ایل میں ایک نئے جذبے کے ساتھ واپسی کی امید رکھتا ہوں۔”

تیس سالہ بوش کو پشاور زلمی نے پلیئرز ڈرافٹ کے دوران ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، لیکن ان کی دستبرداری کے بعد پی سی بی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ایک سال کی پابندی کا فیصلہ کیا ہے

DATE . Apr/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top