ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نور زمان کو مبارکباد

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو دلی مبارکباد دی ہے۔

محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ویل ڈن نور زمان، قوم کو آپ پر فخر ہے”۔

انہوں نے کہا کہ نور زمان نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی کارکردگی سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نور زمان کی فتح دراصل پاکستان کی جیت ہے۔

انہوں نے نور زمان کے کوچز اور والدین کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کامیابیاں آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا باعث ہیں

DATE . Apr/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top