وزیراعظم کا بیلاروس کا سرکاری دورہ، منسک پہنچنے پر پرتپاک استقبال

منسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس کے دارالحکومت منسک پہنچ گئے، جہاں منسک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلاروس کے وزیراعظم عزت مآب الیگزینڈر تورچن اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں، جو اس اہم دورے کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف دورے کے دوران منسک کے تاریخی وکٹری مونیومینٹ پر بھی جائیں گے جہاں وہ دوسری جنگ عظیم میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ یہ یادگار عالمی امن اور قربانیوں کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

بیلاروس کے اس اہم دورے کو پاکستان کے عالمی تعلقات میں مزید بہتری، تجارتی تعاون اور سفارتی روابط کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

DATE . Apr/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top