پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سمندری تیل و گیس کی تلاش کے لیے اہم معاہدہ

اسلام آباد-پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے سمندری تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک انڈس اور مکران بیسنز میں تیل و گیس کے 40 آف شور بلاکس کی نیلامی میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔
سیسمک مطالعات سے ان علاقوں میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی موجودگی کا اشارہ ملتا ہے، جو پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس معاہدے میں پاکستان کی اہم کمپنیوں ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے ترکیہ کی سرکاری کمپنی ‘ترکیہ پیٹرولری’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے طے پانے والا یہ معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پاکستان کے توانائی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان کے پاس آف شور تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور اس معاہدے کے ذریعے ان ذخائر کی دریافت سے پاکستان ایل این جی کی درآمد پر اپنی انحصار کم کر سکے گا، اس سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی خود کفالت کو فروغ ملے گا بلکہ اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

DATE . Apr/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top