پاکستان کے لیے مضبوط قومی برانڈ کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس، “میڈ ان پاکستان” کے فروغ پر زور

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اسٹیک ہولڈر مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے لیے ایک مضبوط اور مثبت قومی برانڈ تشکیل دینے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے برآمدات کے فروغ میں کارپوریٹ اور نیشنل برانڈنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “اُڑان پاکستان پروگرام” پائیدار ترقی کا جامع روڈ میپ ہے، جس کے تحت “میڈ ان پاکستان” برانڈ کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا اور پاکستان کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی شناخت اس کے بنائے گئے برانڈ سے ہوتی ہے، اور پاکستان کو چاہیے کہ وہ قومی برانڈ میں نظم و ضبط، تسلسل اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے سرمایہ کاری کرے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت قومی برانڈنگ کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ پاکستان کی ساکھ دنیا بھر میں ایک مثبت اور مضبوط ملک کے طور پر اجاگر ہو

DATE . Apr/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top