
وزیراعظم نے لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے ایک کامیاب آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، وزیراعظم نے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔” انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور دہشتگردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا.
DATE . Apr/12/2025