سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے چودہ ارب روپے سے زائدمالیت کے اعلیٰ تعلیم اور آئی ٹی کے شعبے کے چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔

یہ منظوری سی ڈی ڈبلیو پی کے ایک اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کی ۔منظور کیے گئے منصوبوں میں شرق پور شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سب کیمپس کا قیام اور آئی ٹی کا نیا کاروبار شروع کرنے والوں کی مدد کا منصوبہ شامل ہے ۔اجلاس میں اٹھارہ کھرب بیس ارب روپے کے چھ ترقیاتی منصوبوں کو مزید غور اور حتمی منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔

DATE . Apr/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top