بی جے پی کی وقف بل سے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک اور سازش کی ہے جس کے خلاف مغربی بنگال میں شدید مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مرشدآباد میں جاری احتجاج خون کی ہولی میں تبدیل ہوگیا جہاں پرمظاہرین پر احتجاج کے دوران شدید لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔مظاہرین نے بی جے پی حکومت کو پورا بھارت بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔بھارتی پولیس نے ممنوعہ احکامات جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ معطل کر دیا۔اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے بھی ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں بھی مظاہرے پھوٹ پڑے۔صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔۔مسلمانوں کی اربوں کی زمین ہڑپنے پر مودی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے

DATE . Apr/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top