
جھنگ-حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی زیرِ سرپرستی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آدھیوال میں ثقافتی میلےکا انعقاد کیا گیا۔
طلباء و طالبات کی جانب سے منعقدہ کلچرل میلے میں خوبصورت سٹالز لگائے گئے، ڈپٹی کمشنر نے کلچرل ڈے کے موقع پر ثقافتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے نئی نسل کی جانب سے ثقافتی میلے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جھنگ اپنی تہذیب و ثقافت کے باعث منفرد کلچر کا علمبردار ہے۔
DATE . Apr/14/2025