چیئرمین پی سی بی کا ویمنز کوالیفائر کی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں ایونٹ میں شریک ٹیموں اور قومی ٹیم کی خواتین کرکٹرز شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بن گئیں۔۔ چیئرمین پی سی بی نےقلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان پُر امن، محفوظ اور کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے، امید ہے کہ زندہ دلوں کے شہر میں آپ کا قیام خوشگوار اور یادگار رہے گا۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی۔

DATE . Apr/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top