
آئرلینڈ کے روری میکلرائے نے گالف ماسٹرز گرینڈ سلام جیت لیا ہے۔
آگسٹا۔جارجیا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں شمالی آئرلینڈ کے گالفر میکلرائے نے انگلینڈ کے جسٹن روز کو سڈن ڈیتھ کے پلے آف کے پہلے ہول پر شکست دی۔ روری میکلرائے گالف کیریئر میں چار بڑے گرینڈ سلام ٹورنامنٹس مکمل کرنے والے پہلے یورپی کھلاڑی اور مجموعی طور پر چھٹے گالفر ہیں۔روری میکلرائے نے ریگولیشن کے دوران آخری نو ہولز پر چار شاٹس کی برتری گنوائی ۔ تاہم پلے آف میں وقت ضائع کئے بغیر18ویں ہول پر پار-4 سےدو فٹ کی دوری سے ٹیپ ان برڈی کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی۔روری میکلرائے کا اگست 2014 کے بعدیہ پہلا بڑا ٹائٹل ہے۔
DATE . Apr/14/2025