پنجاب کی ثقافت کا فروغ پنجاب حکومت کا ویژن ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور-وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کا فروغ اور اسکو نئی نسل تک پہنچانا پنجاب حکومت کا ویژن ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 17اپریل کو الحمراءلاہور میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، تقریب سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خطاب کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجابی کلچر سے بہت دلی وابستگی رکھتی ہیں،پنجاب کی پگ پنجابیوں کی آن بان اور شان ہے،پنجاب کا کلچر دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔

DATE . Apr/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top