کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن/ فائل فوٹو

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافے کی خوشخبری سنا دی۔

 شرجیل میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں  پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شرجیل میمن نے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top