انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش ہوں؛ صائم ایوب

پشاور زلمی کے سٹار بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ انجری سے واپسی کے بعد بہت پرجوش اور پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہوں۔
پشاور زلمی ٹی وی کے لیے خصوصی انٹرویو میں صائم ایوب نے کہا کہ پورا سال پاکستان سپر لیگ کا انتظار رہتا ہے ، پشاور زلمی کی نمائندگی کرنا باعث مسرت ہے۔انجری سے واپسی کے بعد پوری طرح انجوائے کر رہا ہوں ۔تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے،تاہم بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کا الگ ہی مزہ ہے۔

DATE . Apr/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top