فضائی مسافروں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے پروازوں کا آغاز

لاہور- پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ایک خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے لاہور اور آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے درمیان باقاعدہ پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور سے پہلی پرواز 176 مسافروں کو لے کر کامیابی سے باکو پہنچ گئی۔اس اہم پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے لاہور اور باکو کے درمیان پروازوں کے آغاز کو پاکستان کی ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی سنجیدہ سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آنے والے دنوں میں پی آئی اے کی پروازیں دنیا کے مزید ممالک کی سرزمین پر بھی اتریں گی، جو پاکستان کے فضائی رابطوں کو مزید وسعت دے گا۔آذربائیجان کے سفیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ لاہور کے بعد اسلام آباد، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے بھی باکو کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوام کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے-

Date . Apr/20/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top