وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی بنیادوں پر استوار برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے بہترین سیاسی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Date . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top