وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں انسدادِ پولیو مہم کی ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد-وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں انسداد ِپولیو مہم کی ٹیم کے تحفظ پر مامور پولیس اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے واقعے میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم شریف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے کارکنوں اور ان کے حفاظتی اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے عہد کیا کہ معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے ان دشمنوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان عناصر کے دباؤ میں نہ آئیں۔پولیو کے خلاف مہم کو جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

Date . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top