بیجنگ: چین میں ایک شاندار بین الاقوامی پتنگ بازی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے پتنگ بازوں اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس میلے نے آسمان کو دلکش رنگ برنگے پتنگوں سے بھر دیا، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک خوبصورت منظر پیش کر رہے تھے۔پتنگ بازی کے شوقین افراد نے اس موقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ فضا میں مختلف اشکال اور ڈیزائن کی پتنگیں اُڑتی نظر آئیں، جن میں خاص طور پر 98 فٹ لمبا دیو قامت ٹائیگر اور شارک مچھلی کی شکل کی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ یہ پتنگیں نہ صرف اپنی جسامت بلکہ اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے بھی بہت دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔اس میلے نے مختلف ممالک کے پتنگ بازوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انہوں نے اپنی مہارت اور فن کا مظاہرہ کیا۔ تماشائیوں نے بھی اس رنگا رنگ ایونٹ سے خوب لطف اٹھایا اور پتنگ بازوں کی حوصلہ افزائی کی۔
Date . Apr/22/2025