صدر مملکت کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Date . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top