اسلام آباد: وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر جائزہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں کھادوں کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر رانہ تنویر حسین نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفاد کو مد نظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے۔ کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کھاد کمپنیوں کو کسان بورڈ کی تجاویز پرعمل درامد کرنے کی ہدایت دی
Date . Apr/22/2025