واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں جاری عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر وزیر خزانہ نے ڈیلوئٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی اقتصادی صورتحال، حکومت کے شعبہ جاتی ترقیاتی ایجنڈے اور برآمدات پر مبنی ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔فریقین نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، قیمتی معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ، نجکاری، ٹیکنالوجی، کرپٹو پالیسی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کے نفاذ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔وزیر خزانہ نے ڈیلوئٹ ٹیم کی آئندہ مئی 2025 میں پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Date . Apr/22/2025