ڈسکہ (نامہ نگار) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور سی او بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد سے ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کی ٹیم جس میں محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران، پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد شاہ بخاری، صدر یوتھ ونگ پی پی 51 رانا رضا اور جنرل سیکرٹری احسن احسان چیمہ ایڈووکیٹ شامل تھے، نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد افتتاحی تقریبات کا شیڈول طے پایا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق بروز ہفتہ شام 5 بجے کالج روڈ اور سرکلر روڈ پر مکمل ہونے والے روڈ لائٹس کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ بروز اتوار دوپہر 2 بجے جامکے روڈ اور پسرور روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا۔ڈسکہ میں جاری ترقیاتی کاموں کو میاں ذیشان رفیق کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل نگرانی حاصل ہے، جس کی بدولت شہر میں تعمیر و ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ان منصوبوں کا افتتاح خود صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کریں گے۔
Date . Apr/22/2025