وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر روانہ

سلام آباد-وزیراعظم ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر باقاعدگی سے اعلیٰ سطحی روابط کو فروغ دیتے رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) قائم کی ہے، جو قیادت کی سطح پر روابط کو مؤثر بناتی ہے۔
اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس 12 اور 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت صدر رجب طیب ایردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔
وزیراعظم کی صدر ایردوان سے آئندہ ملاقات اس مضبوط سفارتی مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
اس اہم دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

DATE . Apr/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top