پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، ویوین رچرڈز کی پاکستان سے محبت کا اظہار

لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچرڈز نے ٹیم کی حالیہ شکستوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ٹیم ہونے کے باوجود بعض اوقات آپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر انہیں امید ہے کہ لاہور کا میدان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے خوش قسمت ثابت ہوگا۔ اس کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آخری دو میچز میں شکست کھائی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا، تاہم اب نیا میدان اور نئی صورتحال ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ ہم بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ویوین رچرڈز نے مزید کہا کہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے، وہ کئی سالوں سے یہاں آ رہے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ بھی یہاں آ چکے ہیں اور انہیں یہاں آنا اچھا لگتا ہے.

Date . Apr/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top