پہلگام حملہ بھارتی میڈیا اور ‘را’ کا گٹھ جوڑ ہے،مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ سیاحوں پر حملے کو بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر اپنے ظلم و ستم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا ہے۔

مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا ہمیشہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتا رہا ہے اور یہ حملہ بھی اسی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت ماضی میں غیر ملکی سربراہان کے دوروں کے دوران بھی ایسے آپریشنز کر چکا ہے تاکہ عالمی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو چھپایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملوں کے بعد کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں اور انہیں مزید ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مشعال ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور کشمیری عوام کو ہر روز جدید غلامی کا سامنا ہے۔

مشعال ملک نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارت کے ان ظلم و ستم کو بے نقاب کرے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے.

DATE . Apr/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top