ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کا کوئٹہ پریس کلب کا دورہ

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، ابوالحسن میری نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پریس کلب اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی جی خانہ فرہنگ نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو برادر اسلامی ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں صدیوں پر محیط دوستی، اخوت اور بھائی چارے کے رشتے نے جوڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

ابوالحسن میری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے-

DATE . Apr/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top