پاکستان سپر لیگ سیزن 10: عامر جمال پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عامر جمال کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کے پانچ فیصد جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ واقعہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا۔ پہلی اننگز کے 15ویں اوور میں عامر جمال نے حسین طلعت کو آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور غیر مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے قریب آ گئے، جو کہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔عامر جمال نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا، جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی اس سطح کی خلاف ورزی لیول ون کی کیٹیگری میں آتی ہے، جس کی سزا میچ فیس کا جرمانہ، وارننگ یا دونوں ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران کھلاڑیوں کے رویے پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے تاکہ کھیل کو شائستہ اور منصفانہ انداز میں جاری رکھا جا سکے۔

Date . Apr/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top