
اسلام آباد: وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے منگل کے روز کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں بتایا کہ این ایس سی کا اجلاس جمعرات کی صبح، 24 اپریل 2025 کو منعقد ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس بھارتی حکومت کے آج شام جاری کردہ بیان کے جواب میں بلایا گیا ہے.
DATE . Apr/24/2025