🇧🇫آپ ابھی سے گھبرا گئے🇧🇫

ابھی تو یہ آخری دور شروع ہونے کو ہے ابھی تو بہت کچھ ہونا باقی ہے
اب آپ کو ہمیشہ ہی کہیں نا کہیں سے جنگ کی خبریں سنائی دیں گی
اب آپ آرام سکون اور امن کو بھول جائیں یہ محض ایک خواب بن کر رہ جائے گا
سورج کا مدار پلٹ چکا ہے
اب آپ کو ہر جگہ سے زلزلوں اور جھٹکوں کی بھی خبریں سنائی دیں گی
ابھی تو دجال کا آنا باقی ہے
ابھی تو دابتہ الارض کا آنا باقی ہے
ابھی تو یاجوج ماجوج کا خروج بھی باقی ہے
ابھی تو ظلم کی داستانیں رقم کی جائیں گی
ابھی تو انسان انسانیت کے معیار سے مکمل طور پر گر جائے گا
مگر ٹھہریں
امید کا دامن نا چھوڑیں پھر اس نظام کا بھی خاتمہ ہوگا
ایک دن پھر سے بیت المقدس پر اسلام کا جھنڈا لہرایا جائے گا
ایک دن ایسا بھی آئے گا جب پورے ہندوستان میں ایک بھی ہندو نہیں ہوگا سب کلمہ
گو ہوں گے
ابھی تو مہدیؓ کا آنا باقی ہے
ابھی تو عیسیٰؑ کا نزول بھی باقی ہے
ابھی تو سب نے اسلام کے جھنڈے کے نیچے جمع ہونا
ایک دن آئے گا جب پوری دنیا میں صرف اسلامی نظام ہوگا
پھر عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد
اہستہ آہستہ تمام ایمان سے لبریز دل اور کلمہ گو مسلمان اس دنیا سے ختم کردئیے جائیں گے منافق رہ جائیں گے اور پھر جب قیامت آئے گی کوئی بھی مسلمان دنیا میں موجود نہیں ہوگا
اور پھر کافر اس بڑے عذاب کا سامنا کریں گے جس کا اللہﷻنے وعدہ کیا ہے اور پھر اس دنیا کا نام نشان مٹ جائے گا
آپ ابھی سے گھبرا گئے اب تو کبھی بھی کہیں بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے
ضرورت ہے اس امر کی کے اپنا ایمان مضبوط رکھیں متحد ہو جائیں
اور اپنی نسلوں کو ان سب واقعات کے لئیے تیار کریں کہ ان کا سامنا اب کس دور سے ہو سکتا ہے
ہم آج ہیں کل نا ہوں مگر اسلام اور اللہﷻکا نام ہمیشہ باقی رہے گا
آج سے چودہ سو سال پہلے جو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* فرماء گئے بتلا گئے وہ سب ہو کر رہے گا
تو آپ تیار رہیں ہمیشہ کسی بھی چیز کے لئیے
ان سب حالات میں آپ مایوس بھی ہوں گے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑنا مظبوطی اور ہمت سے تمام تر حالات کا سامنا کرنا ہے
آپ کو انہیں حالت میں کبھی رونا ہوگا تو کبھی ہنسنا ہوگا
کبھی شادیانے بجانے ہوں گے تو کبھی نوحہ کناں ہونا ہوگا
مگر اتنا یاد رکھئیے کہ آپ نے خسارے میں نہیں پڑنا آپ نے اللہﷻکے نائب ہونے کا حق ادا کرنا یے
اللہﷻنے آپ کو بڑے مان سے بنایا اس کا بھرم قائم رکھنا ہم سب پر فرض ہے اور اس کے حکم پر چلنا بھی
یہ جان اسی کی دی ہوئی اس کے نام پر ہی جائے گی
انشاء اللہ
بس میں ان سب حالات میں اپنے لئیے اور آپ سب کے لئیے دعا مانگتا ہوں کہ وہ ہمیں
با صبر با ہمت مظبوط بنائے ہمیں طاقت عطاء فرمائے اور
ایمان کمال عطاء فرمائے ایسا ایمان جو کبھی نا ڈگمگائے
اللہ ﷻ ہم سب کو فتنوں سازشوں اور چالوں سے محفوظ رکھے
اور ہم سے وہ سب کروائے جس میں اس کی رضا شامل ہو

اللہﷻجی سے نماز دعا اور صبر سے مدد طلب کرتے رہیں
🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫
اللہ جی ہم سب کا
حامی و ناصر ہوں
🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫🇧🇫

DATE . Apr/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top